متعلقہ

مقبول ترین

ٹرمپ نے کینیڈا کو امریکی ریاست بنانے کا خیال دوبارہ پیش کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کینیڈا...

کیا ٹرمپ 24 گھنٹوں میں یوکرین جنگ ختم کر سکتے ہیں؟

امریکی صدارتی انتخابات مکمل ہو چکے ہیں اور حتمی...

معاہدے کے باوجود بھارت چین سرحدی تنازعہ کا حل مشکل کیوں ہے؟

اس ہفتے، ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دویدی...

حوثیوں کا امریکی ڈسٹرائرز اور اسرائیل کے دو شہروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

یمن کے ایران سے منسلک حوثی عسکریت پسندوں نے جمعہ کو کہا کہ انہوں نے غزہ اور لبنان کی حمایت میں بحیرہ احمر میں تین امریکی ڈسٹرائرز کے ساتھ اسرائیل کے شہروں تل ابیب اور عسقلان کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے سائرن سننے کے بعد یمن سے فائر کیے گئے ایک میزائل کو ناکارہ بنا دیا۔
حوثیوں کے فوجی ترجمان نے کہا کہ جب تک غزہ اور لبنان میں اسرائیل کی جارحیت بند نہیں ہوتی کارروائیاں نہیں رکیں گی۔
یحییٰ ساریہ نے کہا کہ اس گروپ نے تل ابیب پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا اور جنوبی اسرائیل میں اشکلون کی طرف ڈرون چلایا۔
انہوں نے ایک ٹیلی ویژن تقریر میں مزید کہا کہ "ہم فلسطین اور لبنان میں اپنے بھائیوں کے خون کی خاطر فتح حاصل کرنے کے لیے اسرائیلی دشمن کے خلاف مزید فوجی آپریشن کریں گے۔”
ساریہ نے ایک اور ٹیلی ویژن تقریر میں یہ بھی کہا کہ گروپ نے بیک وقت بحیرہ احمر میں تین امریکی ڈسٹرائرز کو 23 بیلسٹک اور پروں والے میزائلوں اور ایک ڈرون سے نشانہ بنایا جب یہ جہاز اسرائیل کی حمایت کے لیے جا رہے تھے۔

امریکی فوج نے فوری طور پر تبصرہ کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔
لبنان میں پیر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 600 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، اسرائیل اور ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کے درمیان تنازع 18 سال سے زیادہ عرصے میں سب سے زیادہ شدید ہے۔
حزب اللہ غزہ میں اسرائیل کے خلاف لڑنے والی اتحادی فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کی حمایت میں تقریباً ایک سال سے اسرائیل پر راکٹ داغ رہی ہے۔


Discover more from Defence Talks Urdu | Defense News Military Pictures

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

اس زمرے سے مزید

اسرائیل جنگ ہار چکا ہے؟

حماس کے ساتھ مرحلہ وار جنگ بندی کے عزم...

یورپی لیڈر، روس سے نہیں، امریکا سے خوفزدہ ہیں

میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں ظاہر ہونے والی ٹرانس اٹلانٹک...

ٹرمپ کا غزہ منصوبہ نیا نہیں، 2007 سے امریکی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی غزہ کے...