ہفتہ, 12 جولائی, 2025

تازہ ترین

متعلقہ تحریریں

ایران نے اپنے بیلسٹک میزائل روس پہنچا دیے، امریکی وزیرخارجہ کا دعویٰ

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اپنے بیلسٹک میزائل روس پہنچا دیے ہیں، روس ایرانی بیلسٹک میزائل آنے والے ہفتوں میں یوکرین جنگ میں استعمال کرے گا۔

روس کا کہنا ہے کہ ایران اہم ساتھی ہے، حساس شعبوں سمیت تمام ممکنہ شعبوں میں دو طرفہ معاشی اور تجارتی تعاون بڑھا رہے ہیں اور دو طرفہ تعاون جاری رہے گا۔

ادھر ایران نے بیلسٹک میزائل روس کو فراہم کرنے کی تردید کردی۔ اس حوالے سے ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی ہتھیاروں کی دوسرے ممالک کو ترسیل کی گمراہ کُن اطلاعات بھونڈا پروپیگنڈا ہے جو غزہ میں نسل کشی کے لیے امریکی اور مغربی ہتھیاروں کے غیرقانونی استعمال کو چُھپانے کیلئے کیا جا رہا ہے۔

ایرانی ہتھیار روس بھیجنے کی اطلاعات پر امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے روس اور ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا۔

امریکی پابندیوں میں روس اور ایران کی 10 شخصیات، 6 کمپنیاں اور بحری جہاز شامل ہیں۔

جبکہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران کے ساتھ دو طرفہ فضائی سروسز پر مبنی تعاون منسوخ کرنے کا کہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اسرائیل ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا، امریکی حکام کا خیال

جواب دیں

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

مقبول ترین