پیر, 14 جولائی, 2025

تازہ ترین

متعلقہ تحریریں

روس کا اعلیٰ سطح وفد صدر مسعود پیزشکیان کے ساتھ مذاکرات کے لیے تہران پہنچ گیا

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے پیر کو اطلاع دی ہے کہ ایک روسی وفد بات چیت کے لیے تہران پہنچ گیا ہے جس میں ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کے ساتھ ملاقات بھی شامل ہے۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب دونوں ممالک ایک جامع تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کی تیاری کر رہے ہیں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق معاہدے کی تکمیل کی تاریخ طے کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور اس پر جنوری میں طے شدہ دو طرفہ دورے کے دوران دستخط کیے جائیں گے۔

یوکرین تنازعہ کے آغاز کے بعد سے، روس نے ایران اور شمالی کوریا سمیت دیگر ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کیا ہے جو امریکہ کے مخالف ہیں۔ اکتوبر میں، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اشارہ کیا کہ ماسکو اور تہران ایک معاہدے کو باضابطہ شکل دینا چاہتے ہیں جس سے دفاعی تعاون میں اضافہ ہو گا۔

انٹرفیکس نے رپورٹ کیا ہے روس کے وفد کی قیادت نائب وزرائے اعظم الیکسی اوورچک اور وٹالی سیویلیف کر رہے ہیں۔

انٹرفیکس نے یہ بھی نوٹ کیا کہ بات چیت میں ایران اور یوریشین اکنامک یونین  کے رکن ممالک کے درمیان آزاد تجارتی زون کے جامع معاہدے کے حوالے سے مشترکہ کوششوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

ستمبر میں، امریکہ نے تہران پر الزام لگایا کہ وہ روس کو یوکرین میں استعمال کرنے کے لیے کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل فراہم کر رہا ہے اور اس کے بعد ایرانی اسلحے کی منتقلی میں مبینہ طور پر ملوث جہازوں اور کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ تہران نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  روس کو شکست نہیں دی جاسکتی، چین کے امن منصوبے کی حمایت کی جانی چاہئے، قازق صدر کا جرمن چنسلر کو مشورہ
حماد سعید
حماد سعیدhttps://urdu.defencetalks.com/author/hammad-saeed/
حماد سعید 14 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، جرائم، عدالتوں اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹم، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کی۔

جواب دیں

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

مقبول ترین