عالمی عدالت نے نیتن یاہو اور حماس لیڈر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

بین الاقوامی فوجداری عدالت کے ججوں نے مبینہ جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا حوالہ دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو، ان کے سابق وزیر دفاع اور حماس کے رہنما ابراہیم المصری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

یہ کارروائی 20 مئی کو آئی سی سی کے پراسیکیوٹر کریم خان کے ایک اعلان کے بعد ہوئی ہے، جس میں 7 اکتوبر 2023 کے واقعات، جب حماس نے اسرائیل پر حملہ کیا تھا اور غزہ میں اس کے نتیجے میں فوجی ردعمل سے متعلق گرفتاری کے وارنٹ کا مطالبیہ کیا تھا۔

آئی سی سی نے واضح کیا کہ اسرائیل کی جانب سے عدالت کے دائرہ اختیار کو قبول کرنا ان کارروائیوں کے لیے شرط نہیں ہے۔

اسرائیل نے عدالت کے دائرہ اختیار کو مسترد کرتے ہوئے غزہ میں جنگی جرائم کے الزامات کی تردید کی ہے۔ اسرائیلی حکومت کا دعویٰ ہے کہ المصری جسے محمد ضیف کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کو ایک فضائی حملے میں ہلاک کر دیا گیا ہے، حالانکہ حماس نے اس اطلاع کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔


Discover more from Defence Talks Urdu | Defense News Military Pictures

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے