متعلقہ

مقبول ترین

یورپی لیڈر، روس سے نہیں، امریکا سے خوفزدہ ہیں

میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں ظاہر ہونے والی ٹرانس اٹلانٹک...

ہندوستان کو امریکا سے اپاچی AH-64E کی فراہمی میں مزید تاخیر

ہندوستانی فوج کی مایوسی بڑھ رہی ہے کیونکہ طویل...

بھارت نے کینیڈا کی خودمختاری میں مداخلت کر کے بھیانک غلطی کی، جسٹس ٹروڈو

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بدھ کے...

شام کی فوج پسپا، باغی حما شہر میں داخل ہو گئے

شامی باغیوں نے جمعرات کو کامیابی کے ساتھ حکومت کی حامی فورسز کو حما سے نکال باہر کیا، جو کہ شمالی شام میں تیزی سے پیش قدمی کے بعد باغیوں کے لیے ایک اہم فتح ہے۔ یہ پیش رفت صدر بشار الاسد اور ان کے اتحادیوں روس اور ایران کے لیے ایک نیا چیلنج ہے۔

شامی فوج نے اطلاع دی ہے کہ باغی شدید لڑائی کے بعد حما میں داخل ہوئے ہیں اور فوج نے شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ اور شہری جنگ سے بچنے کے لیے شہر کے باہر دوبارہ اسٹریٹجک  تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔

باغی فورسز نے شہر کے شمال مشرقی حصے کے اضلاع پر کنٹرول کا دعویٰ کیا اور مرکزی جیل پر قبضہ کر لیا، قیدیوں کو رہا کیا۔ الجزیرہ نے نشر کی گئی فوٹیج میں مبینہ طور پر شہر کے اندر باغیوں کو دکھایا ہے، جن میں سے کچھ ایک گول چکر کے قریب شہریوں کے ساتھ بات چیت کرر رہے ہیں، جب کہ دیگر کو فوجی گاڑیاں اور موپیڈ چلاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے باغیوں نے اہم شمالی شہر حلب پر قبضہ کر لیا تھا اور اس کے بعد سے وہ شمال مغربی شام میں اپنے مضبوط گڑھ سے جنوب کی طرف پیش قدمی کر رہے ہیں، جو منگل کو حما کے بالکل شمال میں ایک اہم پہاڑی تک پہنچے اور بدھ کو  فوج کو شہر کے مشرقی اور مغربی کناروں کی طرف دھکیلا۔

حما 2011 میں صدر بشار الاسد کے خلاف احتجاج کے طور پر شروع ہونے والی خانہ جنگی کے دوران حکومت کے کنٹرول میں رہا ہے۔ حما کے دوبارہ بغاوت کے نتیجے میں ہونے والے نقصان سے دمشق اور اس کے روسی اور ایرانی حمایتیوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آئے گی۔ یہ شہر حکمت عملی کے لحاظ سے حلب سے دمشق کے ایک تہائی راستے پر واقع ہے، اور اس پر قبضے سے باغیوں کو حمص کی طرف پہنچنے میں مدد ملے گی، یہ ایک مرکزی شہر ہے جو شام کے سب سے زیادہ آبادی والے علاقوں کو ملانے والے ایک اہم سنگم کے طور پر کام کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  کیا ٹرمپ مشرق وسطیٰ میں مزید جنگ کا سبب بنیں گے؟

حما میں 1982 میں اسد حکومت کی طرف سے ایک بغاوت کو کچل دیا گیا تھا، ایک رہائشی نے اطلاع دی کہ بدھ کو انٹرنیٹ منقطع ہو گیا اور سڑکیں سنسان ہو گئی تھیں، ان کا خاندان شہر میں مقیم ہے۔


Discover more from Defence Talks Urdu | Defense News Military Pictures

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

آصف شاہد
آصف شاہد
آصف شاہد صحافت کا پچیس سالہ تجربہ رکھتے ہیں ۔ وہ ڈیفنس ٹاکس کے ایڈیٹر ہیں ۔انہوں نے اپنی صلاحیتوں ، وسیع صحافتی تجربے اور مطالعہ سے ڈیفنس ٹاکس کو دفاع، سلامتی اور سفارت کاری سے متعلق ایک ایسا پلیٹ فارم بنا دیا ہے ۔ جس کے سنجیدہ اردو قارئین ایک مدت سے منتظر تھے ۔ آصف شاہد یہ ذمہ داری سنبھالنے سے پہلے متعدد قومی اخبارات اور ٹی وی چینلوں میں مختلف عہدوں پر کام کر چکے ہیں ۔ انہوں نے خبریں گروپ میں جوائنٹ ایڈیٹر کے طور پر خدمات انجام دیں اور قارئین کو اعلیٰ معیار کے مواد کی فراہمی پر روایت ساز ایڈیٹر ضیا شاہد سے داد پائی۔ انہوں نے میڈیا کے تیزی سے تبدیل ہوتے ہوئے منظر نامے میں موافقت کا مظاہرہ کیا اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے پرنٹ میڈیا کے بجائے الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا کو منتخب کیا ۔ڈان ٹی وی پر لکھے گئے ان کے فکر انگیز کالم حوالے کے زمرے میں شمار ہوتے ہیں ۔ان کالموں نے ریٹینگ میں بھی نمایاں درجہ حاصل کیا۔وہ تاریخ ، ادب اور کئی زبانوں کا علم رکھتے ہیں ۔وہ قارئین کو خطے کی سیاست ، سلامتی اور سماجی پیش رفت کے درمیان پیچیدہ تعامل کے بارے میں باریک بینی اور وضاحت کے ساتھ آگاہ کرتے ہیں ۔مذہب کے مطالعہ کی وجہ سے مذہبی تحریکوں کی سوچ کو سمجھتے ہیں اور یہ ان کے لیے قارئین کو عالم اسلام اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال سے درست پس منظر میں پیش کرنے کے لیے مدد گار ہے ۔

اس زمرے سے مزید

اسرائیل جنگ ہار چکا ہے؟

حماس کے ساتھ مرحلہ وار جنگ بندی کے عزم...

یورپی لیڈر، روس سے نہیں، امریکا سے خوفزدہ ہیں

میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں ظاہر ہونے والی ٹرانس اٹلانٹک...

ٹرمپ کا غزہ منصوبہ نیا نہیں، 2007 سے امریکی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی غزہ کے...