پیر, 14 جولائی, 2025

تازہ ترین

متعلقہ تحریریں

ٹرمپ کے نامزد وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ مسجد الاقصیٰ کے مقام پر یہودی ٹیمپل بنانے کے حامی

امریکہ کے نامزد وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ یروشلم میں مسجد الاقصی کی جگہ پر تیسرا یہودی مندر بنانے کے حامی ہیں۔ٹی وی شو کے سابق میزبان پیٹ ہیگستھ کو منتخب صدر ٹرمپ نے اس ماہ کے شروع میں اپنی انتخابی کامیابی کے بعد اس کردار کے لیے منتخب کیا ۔
ہیگستھ نے اس نامزدگی سے قبل واضح طور کئی بار پر اسرائیل کے حامی ہونے کا ثبوت دیا ہے، یہ حمایت ان کے بنیاد پرست عیسائی عقائد سے ماخوذ ہے۔2018 میں یروشلم میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "اس کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ ٹیمپل ماؤنٹ پر ہیکل کو دوبارہ قائم کرنے کا معجزہ ممکن نہیں ہے”، مقبوضہ مشرقی یروشلم میں ابھری ہوئی سطح مرتفع کے لیے اسرائیلی نام استعمال کرتے ہوئے جہاں مسجد الاقصیٰ کھڑی ہے۔”میں نہیں جانتا کہ یہ کیسے ہوگا، آپ نہیں جانتے کہ یہ کیسے ہوگا، لیکن میں جانتا ہوں کہ یہ ہوسکتا ہے – اور اس عمل میں ایک قدم یہ تسلیم کرنا ہے کہ زمینی حقائق اور سرگرمیاں واقعی اہمیت رکھتی ہیں۔” پیٹ ہیگستھ نے اس تقریب میں، جو یروشلم کے کنگ ڈیوڈ ہوٹل میں ہوئی، سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا۔
انہوں نے حاضرین سے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کو ٹرمپ کے دفتر میں ہونے کا فائدہ اٹھانا چاہیے کیونکہ واشنگٹن میں "سچے مومن” ہیں جو ان کی حمایت کریں گے۔مذہبی یہودیوں کے لیے، ٹیمپل ماؤنٹ یہودیت کا مقدس ترین مقام ہے۔ صحیفہ اور آثار قدیمہ کے مطالعے کے مطابق یہ دو یہودی عبادت گاہوں کا مقام سمجھا جاتا ہے جو قدیم زمانے میں موجود یہودی سلطنتوں کا مرکز تھے۔دوسرے ہیکل کا باقی بچا ہوا حصہ – جسے ہیروڈ دی گریٹ نے شروع کیا اور 70 عیسوی میں رومیوں نے یہودی بغاوت کے بدلے میں تباہ کر دیا – مغربی دیوار ہے، جو شہر میں یہودیوں کی عبادت کے لیے سب سے مقدس مقام ہے۔
پہاڑی کے اوپر وسیع مسجد اقصیٰ ہے، صحنوں، عبادت گاہوں اور مزاروں کا ایک کمپلیکس، جس میں سنہری چھت والا گنبد بھی شامل ہے۔ مسجد اسلام کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک ہے۔1757 میںسلطنت عثمانیہ نے یروشلم کے مقدس مقامات کا سٹیٹس کو برقرار رکھتے ہوئے مسجد میں غیر مسلموں کے داخلے پر پابندیاں عائدکردی تھیں۔
یروشلم کے چیف ربی نے بھی 1921 سے ہیکل ماؤنٹ میں یہودیوں کے داخلے پر باضابطہ پابندی عائد کر رکھی ہے۔تاہم حالیہ برسوں میں انتہائی دائیں بازو کے یہودی کارکنوں نے حکومت کے وزراء کے ہمراہ مسجد کمپلیکس پر باقاعدگی سے دھاوا بولنے کاسلسلہ شروع کر رکھا ہے اور اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی طرف سے مسجد اور صحن تک فلسطینیوں کی رسائی محدود کر دی گئی ہے۔انتہائی دائیں بازو کے یہودی کارکن اس جگہ پر تیسرا یہودی مندر بنانا چاہتے ہیں جہاں آج مسجد اقصیٰ کے ڈھانچے اور صحن کھڑے ہیں۔، بشمول کچھ کرسچن ایوینجلیکلز، یقین رکھتے ہیں کہ یہ مسیحا کی آمد اور ممکنہ طور پر دنیا کے خاتمے کی خبر دے گا۔

یہ بھی پڑھیں  کیا ٹرمپ امریکی خارجہ پالیسی کو واقعی بدل پائیں گے؟
آصف شاہد
آصف شاہدhttps://urdu.defencetalks.com
آصف شاہد صحافت کا پچیس سالہ تجربہ رکھتے ہیں ۔ وہ ڈیفنس ٹاکس کے ایڈیٹر ہیں ۔انہوں نے اپنی صلاحیتوں ، وسیع صحافتی تجربے اور مطالعہ سے ڈیفنس ٹاکس کو دفاع، سلامتی اور سفارت کاری سے متعلق ایک ایسا پلیٹ فارم بنا دیا ہے ۔ جس کے سنجیدہ اردو قارئین ایک مدت سے منتظر تھے ۔ آصف شاہد یہ ذمہ داری سنبھالنے سے پہلے متعدد قومی اخبارات اور ٹی وی چینلوں میں مختلف عہدوں پر کام کر چکے ہیں ۔ انہوں نے خبریں گروپ میں جوائنٹ ایڈیٹر کے طور پر خدمات انجام دیں اور قارئین کو اعلیٰ معیار کے مواد کی فراہمی پر روایت ساز ایڈیٹر ضیا شاہد سے داد پائی۔ انہوں نے میڈیا کے تیزی سے تبدیل ہوتے ہوئے منظر نامے میں موافقت کا مظاہرہ کیا اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے پرنٹ میڈیا کے بجائے الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا کو منتخب کیا ۔ڈان ٹی وی پر لکھے گئے ان کے فکر انگیز کالم حوالے کے زمرے میں شمار ہوتے ہیں ۔ان کالموں نے ریٹینگ میں بھی نمایاں درجہ حاصل کیا۔وہ تاریخ ، ادب اور کئی زبانوں کا علم رکھتے ہیں ۔وہ قارئین کو خطے کی سیاست ، سلامتی اور سماجی پیش رفت کے درمیان پیچیدہ تعامل کے بارے میں باریک بینی اور وضاحت کے ساتھ آگاہ کرتے ہیں ۔مذہب کے مطالعہ کی وجہ سے مذہبی تحریکوں کی سوچ کو سمجھتے ہیں اور یہ ان کے لیے قارئین کو عالم اسلام اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال سے درست پس منظر میں پیش کرنے کے لیے مدد گار ہے ۔

جواب دیں

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

مقبول ترین