پیر, 14 جولائی, 2025

تازہ ترین

متعلقہ تحریریں

پاک فضائیہ نے بھارت کےرافیل سمیت 5 جنگی طیارے مار گرائے

پاکستان کی جانب سے بھارت کے فضائی حملوں کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے، پاکستانی ایئرفورس نے رافیل سمیت بھارت کے 5 جہاز اور ایک ڈرون مار گرایا ہے۔

 

وزیر دفاع خواجہ آصف نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں کارروائی میں برتری حاصل کر لی ہے، پاکستان نے کئی بھارتی فوجی قیدی بنالیے ہیں۔

 

جن 5 بھارتی طیاروں کو مار گرایا گیا ہے ان میں سے ابتدائی دو طیاروں کے بارے میں دفاعی امور پر خبریں دینے والی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ سخوئی اور رافیل ہو سکتے ہیں۔

 

دفاعی امور پر خبریں دینے والی ویب سائٹ کے مطابق پاک فضائیہ نے بھارتی Su-30MKI طیارے کو اکھنور کے قریب مار گرایا، پاکستانی لڑاکا طیارے نے بھارتی طیارے کو فضا سے فضا میں میزائل کا استعمال کرتے ہوئے مار گرایا ہے۔

 

دوسرے بھارتی لڑاکا طیارے کو پاکستانی طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل HQ-9 HIMADS نے مار گرایا۔

 

غیرملکی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائیہ کی جانب سے تباہ کیا گیا تیسرا بھارتی طیارہ، رافیل ہے۔

 

اس سے قبل انٹرنیشنل میڈیا کو انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کے 2 جنگی جہاز مار گرانے کی تصدیق کی تھی۔

 

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائیہ کے تمام جہاز محفوظ ہیں۔

 

سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج دشمن کو جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان اور بھارت کے درمیان فضائی جھڑپ ایوی ایشن تاریخ کی طویل اور بڑی جھڑپ تھی، سینئر پاکستانی عہدیدار

 

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جوابی حملے میں بھارتی فوج کا انفنٹری بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا ہے جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کا 12 انفنٹری بریگیڈ 9 ڈویژن اور  15 کور کے زیر کمان ہے۔

 

سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ پاک فوج کی میزائل اسٹرائیک نے ایل او سی پر دو دھنیال سیکٹر میں دشمن کی پوسٹ تباہ کردی ہے۔

آصف شاہد
آصف شاہدhttps://urdu.defencetalks.com
آصف شاہد صحافت کا پچیس سالہ تجربہ رکھتے ہیں ۔ وہ ڈیفنس ٹاکس کے ایڈیٹر ہیں ۔انہوں نے اپنی صلاحیتوں ، وسیع صحافتی تجربے اور مطالعہ سے ڈیفنس ٹاکس کو دفاع، سلامتی اور سفارت کاری سے متعلق ایک ایسا پلیٹ فارم بنا دیا ہے ۔ جس کے سنجیدہ اردو قارئین ایک مدت سے منتظر تھے ۔ آصف شاہد یہ ذمہ داری سنبھالنے سے پہلے متعدد قومی اخبارات اور ٹی وی چینلوں میں مختلف عہدوں پر کام کر چکے ہیں ۔ انہوں نے خبریں گروپ میں جوائنٹ ایڈیٹر کے طور پر خدمات انجام دیں اور قارئین کو اعلیٰ معیار کے مواد کی فراہمی پر روایت ساز ایڈیٹر ضیا شاہد سے داد پائی۔ انہوں نے میڈیا کے تیزی سے تبدیل ہوتے ہوئے منظر نامے میں موافقت کا مظاہرہ کیا اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے پرنٹ میڈیا کے بجائے الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا کو منتخب کیا ۔ڈان ٹی وی پر لکھے گئے ان کے فکر انگیز کالم حوالے کے زمرے میں شمار ہوتے ہیں ۔ان کالموں نے ریٹینگ میں بھی نمایاں درجہ حاصل کیا۔وہ تاریخ ، ادب اور کئی زبانوں کا علم رکھتے ہیں ۔وہ قارئین کو خطے کی سیاست ، سلامتی اور سماجی پیش رفت کے درمیان پیچیدہ تعامل کے بارے میں باریک بینی اور وضاحت کے ساتھ آگاہ کرتے ہیں ۔مذہب کے مطالعہ کی وجہ سے مذہبی تحریکوں کی سوچ کو سمجھتے ہیں اور یہ ان کے لیے قارئین کو عالم اسلام اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال سے درست پس منظر میں پیش کرنے کے لیے مدد گار ہے ۔

جواب دیں

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

مقبول ترین