یوکرین کے وزیر دفاع نے اپنے تین ڈپٹی برطرف کر دیے، یہ اقدام ایسے وقت میں ہوا ہے جب کیف ماسکو کےڈھائی سال سال پہلے کے حملے کو روکنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔
رستم عمروف نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ اسٹینیلسو حیدر، اولیکسینڈر سیرہی اور یوری دزیگیر کو نائب وزیر دفاع کے طور پر اور لیوڈمیلا داراہان کو وزارت کے سیکرٹری کے عہدے سے فارغ کرے۔
عمروف نے کہا، "میں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انسداد بدعنوانی کے حکام کے ساتھ قریبی تعاون سے خریداری کے نظام کو صاف کرنے کے عمل کو مکمل کرنے کا کام سونپا ہے۔”
نئی تقرریوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
یوکرائنی حکام نے روس کے بڑے پیمانے پر حملے کے دوران بیوروکریسی کو ہموار کرنے اور بدعنوانی کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی کوشش کی ہے۔
Discover more from Defence Talks Urdu | Defense News Military Pictures
Subscribe to get the latest posts sent to your email.