ہفتے کے روز عرب وزرائے خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مصر اور اردن کی جانب سے غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کو جگہ دینے کی تجویز پر اجتماعی ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے "کسی بھی صورت حال یا جواز کے تحت” فلسطینیوں کو ان کے آبائی وطن سے منتقل کرنے کی سختی سے مخالفت کی۔
قاہرہ میں ہونے والے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں مصر، اردن، سعودی عرب، قطر، فلسطینی اتھارٹی اور عرب لیگ کے وزرائے خارجہ اور حکام نے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا تاکہ مشرق وسطیٰ، دو ریاستی حل پر مبنی۔خطے میں منصفانہ اور جامع امن قائم کیا جا سکے۔