پیر, 14 جولائی, 2025

تازہ ترین

متعلقہ تحریریں

چین سے حاصل کئے گئے J-10C طیاروں نے بھارتی فضائی حملوں کا مقابلہ کر نے میں مدد دی، پاکستان کا اعتراف

پاکستان نے چینی ساختہ J-10C لڑاکا طیاروں کو ہندوستانی فضائی حملوں کا مقابلہ کرنے میں اپنی کامیابی کا ذمہ دار قرار دیا ہے، اور کہا ہے کہ ان طیاروں نے فرانسیسی رافیل سمیت ہندوستانی طیاروں کو مار گرانے میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ بیان دو جوہری صلاحیت رکھنے والے ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے فوجی تناؤ کے دوران سامنے آیا ہے۔  ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بدھ کی رات قانون سازوں کو بتایا کہ چین کے طرف سے فراہم کردہ J-10C طیارے بھارت کے حملوں کے جواب میں استعمال کیے گئے، اور یہ کہ چین کو شروع سے ہی صورتحال سے آگاہ رکھا گیا۔ ڈار نے پارلیمنٹ میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہدایت صرف ان ہندوستانی جیٹ طیاروں کو ٹارگٹ کرنے کی تھی جنہوں نے پے لوڈ چھوڑا۔ ‘یہی وجہ ہے کہ صرف پانچ جیٹ طیارے گرائے گئے۔ اگر آرڈر مختلف ہوتے تو ہم تقریباً 10 سے 12 جیٹ طیاروں کو نشانہ بنا سکتے تھے۔

ڈار نے بتایا کہ پاکستان کو منگل کے روز ممکنہ بھارتی حملے سے متعلق رات 10 بجے کے قریب خفیہ اطلاع ملی۔ فوری طور پر دفاعی اقدامات کیے گئے، بدھ کی صبح 4 بجے چینی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے آگاہ کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چار بھارتی طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن انہیں روکا گیا اور پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا گیا۔ بعد ازاں جوابی کارروائی میں ہندوستانی علاقے سے آنے والے طیاروں کی ایک فالو اپ لہر کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  THAAD میزائل سسٹم کے لیے سعودی آپریٹرز کی امریکا میں ٹریننگ مکمل

انہوں نے مزید کہا کہ J-10C ملٹی رول فائٹرز، جو چین میں چینگڈو ایرو اسپیس کارپوریشن نے تیار کیے ہیں، اس فضائی ردعمل کے لیے لازمی تھے۔ بلومبرگ نے اس پیش رفت کے بعد چینی دفاعی کمپنیوں کے حصص میں اضافے کی اطلاع دی ہے، جو جنگ میں کارکردگی کے ثبوت کے بعد فوجی پلیٹ فارمز کی مانگ میں ممکنہ اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔

بلومبرگ انٹیلی جنس کے تجزیہ کار ایرک ژو نے نوٹ کیا کہ ‘ملکی سطح پر تیار کیے گئے زیادہ تر جدید چینی پلیٹ فارمز نے ابھی تک لڑائی نہیں دیکھی ہے۔ ‘اس طرح، جنگی ریکارڈ رکھنے سے ان کی برآمدی اپیل میں اضافہ ہوتا ہے۔’

ہندوستان نے اسٹرائیک مشن میں شامل طیاروں کی تعداد یا اقسام کے بارے میں مزید معلومات کا انکشاف نہیں کیا ہے۔

حماد سعید
حماد سعیدhttps://urdu.defencetalks.com/author/hammad-saeed/
حماد سعید 14 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، جرائم، عدالتوں اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹم، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کی۔

جواب دیں

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

مقبول ترین