پیر, 14 جولائی, 2025

تازہ ترین

متعلقہ تحریریں

قطر کا بحری جنگی جہاز الخور مشقوں میں حصہ لینے کے لیے کراچی پہنچ گیا

قطر امیری بحریہ کے جہاز الخور نے کراچی کا دورہ کیا۔ کراچی آمد پر پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں نے قطری جہاز کا پُرتپاک استقبال کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورےکے دوران قطری بحری جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے مزار قائد پر حاضری دی۔انھوں نے کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل فیصل عباسی سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران قطری بحری جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے خطے میں امن و سلامتی کے فروغ میں پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا۔ مزیدبرآں

باہمی دلچسپی اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 قطری جہاز اپنے قیام کے دوران مشق اسد البحر اور مشترکہ تربیت اور  تبادلہ خیال میں حصہ لے گا۔

قطری جہاز کا یہ اہم دورہ نہ صرف پاکستان اور قطر کے درمیان مضبوط سفارتی تعلقات کی نشاندہی کرتا ہے بلکہ دفاعی اور باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اسرائیل، حزب اللہ جنگ بندی: ایک نہ بھرنے والا زخم یا دیرپا امن کی امید؟

جواب دیں

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

مقبول ترین