متعلقہ

مقبول ترین

یورپی لیڈر، روس سے نہیں، امریکا سے خوفزدہ ہیں

میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں ظاہر ہونے والی ٹرانس اٹلانٹک...

ہندوستان کو امریکا سے اپاچی AH-64E کی فراہمی میں مزید تاخیر

ہندوستانی فوج کی مایوسی بڑھ رہی ہے کیونکہ طویل...

بھارت نے کینیڈا کی خودمختاری میں مداخلت کر کے بھیانک غلطی کی، جسٹس ٹروڈو

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بدھ کے...

شام میں بشار الاسد کے آخری چند گھنٹے: بے بسی، دھوکہ اور فرار

بشار الاسد نے اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد شام چھوڑنے کے اپنے ارادوں کے بارے میں کسی کو بھی نہیں بتایا۔ اس کے بجائے، معاونین، اہلکاروں، اور یہاں تک کہ خاندان کے افراد کو گمراہ کیا گیا یا انہیں بے خبر چھوڑ رکھا گیا، اس صورتحال سے واقف ایک درجن سے زائد افراد کے مطابق جنہوں نے رائٹرز سے بات کی۔

ایک فوجی کمانڈر نے بتایا کہ ماسکو روانگی سے چند گھنٹے قبل، اسد نے ہفتے کے روز وزارت دفاع میں تقریباً 30 فوجی اور سکیورٹی رہنماؤں کے ایک اجتماع کو یقین دلایا کہ روسی فوجی امداد پہنچنے والی ہے اور زمینی افواج کو ثابت قدم رہنے کی تاکید کی۔

عام شہری بھی ان واقعات سے بے خبر تھے۔ ان کے قریبی ساتھی نے انکشاف کیا کہ ہفتے کے روز، اپنے دن کا کام ختم کرنے کے بعد، اسد نے اپنے صدارتی دفتر کے مینیجر کو بتایا کہ وہ گھر جا رہے ہیں، لیکن وہ دراصل ہوائی اڈے کی طرف روانہ ہو گئے، انہوں نے اپنی میڈیا ایڈوائزر بثینہ شعبان سے بھی رابطہ کیا اور ان سے تقریر کا مسودہ تیار کرنے کے لیے اپنی رہائش گاہ پر آنے کو کہا، جب وہ وہاں وہ پہنچیں تو انہیں وہاں کوئی نہ ملا۔

علاقائی تھنک ٹینک عرب ریفارم انیشی ایٹو کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ندیم حوری نے ریمارکس دیے کہ "اسد نے کوئی حتمی موقف بھی نہیں بنایا۔ اس نے اپنی فوجیں جمع نہیں کیں۔” "اس نے اپنے حامیوں کو قسمت کا سامنا کرنے کے لیے چھوڑ دیا۔”

ان کے اقتدار کے آخری دنوں اور گھنٹوں سے واقف 14 افراد کے ساتھ ہونے والی بات چیت سے پتہ چلتا ہے کہ ایک رہنما 24 سال اقتدار کو طول دینے کے بعد  بیرونی امداد کی تلاش میں تھا، بالآخر  انہوں نے اتوار کی صبح شام سے فرار ہونے کے لیے دھوکہ دہی اور چپکے سے فرار کا سہارا لیا۔ زیادہ تر ذرائع، بشمول سابق صدر کے اندرونی حلقے کے معاونین، علاقائی سفارت کاروں، سیکورٹی حکام، اور سینئر ایرانی نمائندوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی تاکہ حساس مسائل پر کھل کر بات کی جائے۔

اسد نے اپنے چھوٹے بھائی مہر کو، جو فوج کے ایلیٹ 4 آرمرڈ ڈویژن کی کمانڈ کرتا ہے، کو اپنے جانے کے منصوبے کے بارے میں مطلع نہیں کیا، جیسا کہ تین معاونین نے اطلاع دی۔ ایک ذریعے کے مطابق، مہر بعد میں ایک ہیلی کاپٹر لے کر عراق گیا اور پھر روس چلا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  پاک بحریہ کی غیرمتوقع توسیع پر بھارتی بحریہ کے سربراہ کو تشویش

اسی طرح، اسد کے خالہ زاد بھائی، ایہاب اور عیاض مخلوف پیچھے رہ گئے، جب باغیوں نے دمشق کا کنٹرول سنبھال لیا۔ اطلاعات کے مطابق، دونوں نے کار کے ذریعے لبنان فرار ہونے کی کوشش کی لیکن ان کے سفر کے دوران باغیوں نے ان پر گھات لگا کر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایہاب ہلاک اورعیاض زخمی ہو گئے۔ ایہاب کی موت کی کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

دو علاقائی سفارت کاروں نے بتایا اتوار، 8 دسمبر کو، اسد خود دمشق سے ہوائی جہاز کے ذریعے روانہ ہوئے، ہوائی جہاز کے ٹرانسپونڈر کو بند کر کے احتیاط سے اڑان بھری۔ اس فرار نے انہیں پیش قدمی کرنے والے باغیوں سے بچنے کی اجازت دی اور ان کی 24 سالہ حکمرانی کے ساتھ ساتھ ان کے خاندان کے 50 سالہ دور حکومت کا خاتمہ کیا۔۔

تین سابق قریبی ساتھیوں اور ایک سینئر علاقائی اہلکار کے مطابق، ماسکو جانے سے پہلے وہ لطاکیہ میں روس کے حمیمیم ایئربیس پر اترے،ان کی اہلیہ عاصمہ اور ان کے تین بچوں سمیت ان کا قریبی خاندان پہلے سے ہی روسی دارالحکومت میں موجود تھا۔

اسد کے صدارتی کمپلیکس میں باغیوں اور شہریوں کی طرف سے ان کی اچانک روانگی کے بعد سامنے آنے والی ویڈیوز میں عجلت میں فرار ہونے کا پتہ چلتا ہے، صدارتی محل میں کھانا چولہے پر پک رہا تھا اور خاندانی فوٹو البمز سمیت ذاتی اشیا کو پیچھے چھوڑ دیا گیا تھا۔

روس اور ایران: کوئی فوجی ریسکیو نہیں

شامی رہنما پر ان کے ملک چھوڑنے  سے پہلے کے دنوں میں یہ بات واضح ہو گئی تھی کہ روس کی طرف سے کوئی فوجی مدد نہیں ہوگی، جس نے 2015 میں خانہ جنگی کے توازن کو اسد کے حق میں بدلنے کے لیے مداخلت کی تھی اور نہ ہی اس کے دوسرے اہم اتحادی ایران سے فوجی مدد ملے گی۔  انہوں نے اپنی طاقت کو برقرار رکھنے اور اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مختلف ذرائع سے مدد طلب کی تھی۔

اسد نے 28 نومبر کو ماسکو کا سفر کیا، اس کے ایک دن بعد جب شامی باغی افواج نے شمالی صوبے حلب میں کارروائی شروع کی، لیکن ان کی فوجی مدد کی درخواستوں کو کریملن کی طرف سے سنی ان سنی کا سامنا کرنا پڑا، ماسکو مداخلت کرنے کے لیے مائل نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں  ٹرمپ عہدہ سنبھالنے سے پہلے ہی واشنگٹن میں انتظامیہ اور عالمی منظرنامے پر اثرانداز ہو رہے ہیں؟

بیرون ملک شام کے مرکزی اپوزیشن گروپ کے رہنما ہادی البحرہ نے کہا کہ اسد نے اپنے گھر واپس آنے والے معاونین کے سامنے صورتحال کو غلط بیان کیا۔ "اس نے  اپنے کمانڈروں اور ساتھیوں کو مطلع کیا کہ فوجی امداد آنے والی ہے،” بحرہ نے نوٹ کیا۔ "وہ انہیں دھوکہ دے رہا تھا۔ اسے ماسکو سے جو پیغام ملا وہ ناگوار تھا۔” کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بدھ کے روز صحافیوں کو بتایا کہ روس نے پہلے شام میں استحکام کے لیے اہم کوششیں کی تھیں، لیکن اس کی موجودہ توجہ یوکرین کے تنازعے پر مرکوز تھی۔

2 دسمبر کو ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دمشق میں اسد کے ساتھ ملاقات کی۔ اس وقت، ہیئت تحریر الشام نے شام کے دوسرے سب سے بڑے شہر حلب کا کنٹرول حاصل کر لیا تھا، اور حکومتی افواج کے کمزور ہوتے ہی جنوب کی طرف پیش قدمی کر رہا تھا۔

ملاقات کے دوران، اسد بظاہر پریشان نظر آئے اور انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کی فوج کافی حد تک دفاع کے لیے کم تھی۔ تاہم، اسد نے شام میں ایرانی افواج کی تعیناتی کی درخواست نہیں کی، کیونکہ دو اعلیٰ ایرانی عہدیداروں نے اشارہ کیا کہ وہ اس بات سے آگاہ تھے کہ اس طرح کی کارروائی سے اسرائیل کو شام میں ایرانی فورسز یا خود ایران کو نشانہ بنانے کا جواز مل سکتا ہے۔

اسد کو اپنے زوال کا سامنا

تمام متبادل ختم ہونے کے بعد، اسد نے بالآخر اپنا زوال ناگزیر ہونے کو تسلیم کر لیا اور ملک چھوڑنے کا فیصلہ کیا، جو کہ 1971 سے جاری اپنے خاندان کی حکمرانی کے خاتمے کی علامت ہے۔

اسد کے قریبی حلقے سے تعلق رکھنے والے تین افراد نے انکشاف کیا کہ اس نے ابتدا میں متحدہ عرب امارات میں پناہ لی جب باغیوں نے حلب اور حمص پر قبضہ کر لیا اور دمشق کی طرف بڑھے۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ اماراتیوں نے اسے مسترد کر دیا، امریکی اور یورپی پابندیوں کے تحت باغیوں کے خلاف مبینہ طور پر کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کے الزام میں کسی کو پناہ دینے کے ممکنہ بین الاقوامی اثرات کے بارے میں فکر مند تھے-

ایک روسی سفارتی ذریعہ جس نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی ہے، اس کے باوجود، اگرچہ ماسکو فوجی مداخلت پر مائل نہیں تھا، وہ اسد کو چھوڑنے کے لیے بھی تیار نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں  یوکرین نے روسی ریڈار سسٹم کو امریکی بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ہفتے کے آخر میں قطر میں دوحہ فورم میں اسد کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سفارتی کوششوں کی قیادت کی۔ دو علاقائی عہدیداروں کے مطابق، اس نے ترکی اور قطر کے ساتھ ایچ ٹی ایس کے ساتھ اپنے رابطوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اسد کو روس تک محفوظ راستہ فراہم کیا۔ ایک مغربی سیکورٹی ذریعہ نے اشارہ کیا کہ لاوروف نے اسد کی محفوظ روانگی کے انتظامات کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔

قطر اور ترکی دونوں نے سرکاری طور پر ایچ ٹی ایس کے ساتھ کسی بھی قسم کے رابطوں سے انکار کرنے کے باوجود، جسے امریکہ اور اقوام متحدہ نے ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر نامزد کیا ہے، مبینہ طور پر ایچ ٹی ایس کے ساتھ اسد کے نکلنے میں مدد کے لیے انتظامات کیے۔ مزید برآں، ماسکو نے پڑوسی ممالک کے ساتھ اس بات کی ضمانت دی کہ اسد کو لے جانے والے روسی طیارے کو روکا یا نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔

ترک حکومت کے نمائندے نے بتایا کہ روس کی جانب سے اسد کی پرواز کے لیے ترکی کی فضائی حدود استعمال کرنے کی کوئی درخواست نہیں کی گئی تھی، لیکن انھوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا انقرہ نے ایچ ٹی ایس کے ساتھ فرار کی سہولت کے لیے تعاون کیا۔

اسد کے سابق وزیر اعظم محمد جلالی نے ہفتے کی رات 10:30 بجے اسد کے ساتھ فون پر ہونے والی بات چیت کا ذکر کیا۔ حمص سے لاذقیہ تک نمایاں نقل مکانی اور گلیوں میں پھیلی خوف و ہراس کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اسد سے صورتحال کی سنگینی کا اظہار کیا۔ جلالی نے اسد کے جواب کا حوالہ دیا: "کل ہم دیکھیں گے۔” انہوں نے مزید کہا کہ "کل، کل” وہ آخری الفاظ تھے جو انہوں نے صدر سے سنے۔ جلالی نے اتوار کی صبح دوبارہ اسد سے رابطے کی کوشش کی لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔


Discover more from Defence Talks Urdu | Defense News Military Pictures

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

آصف شاہد
آصف شاہد
آصف شاہد صحافت کا پچیس سالہ تجربہ رکھتے ہیں ۔ وہ ڈیفنس ٹاکس کے ایڈیٹر ہیں ۔انہوں نے اپنی صلاحیتوں ، وسیع صحافتی تجربے اور مطالعہ سے ڈیفنس ٹاکس کو دفاع، سلامتی اور سفارت کاری سے متعلق ایک ایسا پلیٹ فارم بنا دیا ہے ۔ جس کے سنجیدہ اردو قارئین ایک مدت سے منتظر تھے ۔ آصف شاہد یہ ذمہ داری سنبھالنے سے پہلے متعدد قومی اخبارات اور ٹی وی چینلوں میں مختلف عہدوں پر کام کر چکے ہیں ۔ انہوں نے خبریں گروپ میں جوائنٹ ایڈیٹر کے طور پر خدمات انجام دیں اور قارئین کو اعلیٰ معیار کے مواد کی فراہمی پر روایت ساز ایڈیٹر ضیا شاہد سے داد پائی۔ انہوں نے میڈیا کے تیزی سے تبدیل ہوتے ہوئے منظر نامے میں موافقت کا مظاہرہ کیا اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے پرنٹ میڈیا کے بجائے الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا کو منتخب کیا ۔ڈان ٹی وی پر لکھے گئے ان کے فکر انگیز کالم حوالے کے زمرے میں شمار ہوتے ہیں ۔ان کالموں نے ریٹینگ میں بھی نمایاں درجہ حاصل کیا۔وہ تاریخ ، ادب اور کئی زبانوں کا علم رکھتے ہیں ۔وہ قارئین کو خطے کی سیاست ، سلامتی اور سماجی پیش رفت کے درمیان پیچیدہ تعامل کے بارے میں باریک بینی اور وضاحت کے ساتھ آگاہ کرتے ہیں ۔مذہب کے مطالعہ کی وجہ سے مذہبی تحریکوں کی سوچ کو سمجھتے ہیں اور یہ ان کے لیے قارئین کو عالم اسلام اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال سے درست پس منظر میں پیش کرنے کے لیے مدد گار ہے ۔

اس زمرے سے مزید

اسرائیل جنگ ہار چکا ہے؟

حماس کے ساتھ مرحلہ وار جنگ بندی کے عزم...

یورپی لیڈر، روس سے نہیں، امریکا سے خوفزدہ ہیں

میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں ظاہر ہونے والی ٹرانس اٹلانٹک...

ٹرمپ کا غزہ منصوبہ نیا نہیں، 2007 سے امریکی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی غزہ کے...