اپنی وسعت پذیر اسٹریٹجک صلاحیتوں کے ایک اہم مظاہرے میں، ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) نے باضابطہ طور پر اپنے جدید ترین درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کو ‘قاسم بصیر’ کے نام سے متعارف کرایا ہے۔
اس میزائل کے بارے میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ وہ ریاستہائے متحدہ امریکا کے ٹرمینل ہائی ایلٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس (THAAD) سسٹم سے بچنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو اسرائیل کے میزائل ڈیفنس فریم ورک کا ایک اہم جزو ہے۔ اس نئے ٹھوس ایندھن والے میزائل سسٹم کو مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کے وقت میں لانچ کیا گیا ہے، تہران نے قاسم بصیر میزائل کو نیکسٹ جنریشن ڈیٹرنٹ کے طور پر رکھا ہے جو علاقائی منظر نامے کو تبدیل کر سکتا ہے۔ 1,200 کلومیٹر تک مار کرنے والی رینج کے ساتھ، قاسم بصیر میزائل عراق، شام اور خلیج فارس میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بناسکتا ہے، ایران کو طویل فاصلے تک مار کرنے والا ایک ایسا طاقتور ہتھیار مل گیا ہے جو بین البراعظمی میزائلوں پر انحصار نہیں کرتا ہے۔
سٹرٹیجک اثرات سے بھرے ایک بیان میں ایران کے وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ نے خبردار کیا، ‘اگر ہم پر حملہ کیا گیا یا ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو ہم پوری طاقت سے جواب دیں گے۔’ انہوں نے اپنے پڑوسیوں کے تئیں تہران کے مؤقف اور امریکی افواج کی موجودگی کے درمیان فرق کرتے ہوئے، ‘ہم بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ان کے مفادات اور اڈوں پر حملہ کریں گے’ ہم اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں رکھتے؛ وہ ہمارے بھائی ہیں، لیکن ان ممالک میں امریکی اڈے جائز اہداف ہیں۔’
ناصر زادہ نے نوٹ کیا کہ قاسم بصیر میزائل کو 2024 میں اسرائیل کے خلاف ایران کے آپریشن وعدہ صادق ون، اور وعدہ صادق ٹو کے دوران استعمال کیا گیا تھا، جو پچھلے خیبر شکن میزائل کے مقابلے میں ایک اہم تکنیکی ترقی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ‘اس میزائل میں جدید گائیڈنس اور ہائی منوورنگ کی خصوصیات اسے زیادہ تر عالمی بیلسٹک میزائل ڈیفنس سسٹم کے اندر گھسنے کے قابل بناتی ہیں۔’
ناصر زادہ نے کہا کہ ہمارے تکنیکی جائزوں کے مطابق، یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ ان میں سے تقریباً 5 فیصد میزائلوں کو اسرائیل نے روکا ہے، جبکہ باقی کامیابی کے ساتھ دفاعی حدود میں داخل ہو ئے۔ قاسم بصیر میں ایک آپٹیکل ٹرمینل گائیڈنس سسٹم موجود ہے جو GPS پر انحصار کو ختم کرتا ہے، اس کی درستگی کو بہت زیادہ بڑھاتا ہے اور اسے نیٹو سے منسلک افواج کی طرف سے تیزی سے استعمال کیے جانے والے الیکٹرانک جنگ یا سیٹلائٹ ڈینائل کے ہتھکنڈوں کے لیے کم حساس بناتا ہے۔
13 اپریل 2024 کو شروع ہونے والا آپریشن وعدہ صادق I، ایران اور اسرائیل کے درمیان اب تک کے سب سے شدید تصادم کی نمائندگی کرتا ہے، جس نے ان کے تنازع کو خفیہ اور پراکسی مصروفیات سے براہ راست میزائلوں کے تبادلے کی طرف منتقل کیا۔ یہ کارروائی دمشق میں ایران کی سفارتی تنصیب پر اسرائیلی حملے کا ردعمل تھا، جس کے نتیجے میں دو جنرلوں سمیت IRGC کے سات ارکان مارے گئے تھے۔ اس آپریشن کے دوران 300 سے زیادہ بیلسٹک میزائل، کروز میزائل اور ڈرون لانچ کیے گئے — جن میں سے بہت سے ایرانی سرزمین سے تھے — جو اسے اب تک کا سب سے بڑا مربوط میزائل ڈرون حملہ بناتا ہے۔
تہران نے 1 اکتوبر 2024 کو آپریشن وعدہ صادق II میں حماس کے رہنما اسماعیل ھنیہ، حزب اللہ کے حسن نصر اللہ، اور IRGC کمانڈر عباس نیلفروشان جیسی اہم شخصیات کے ٹارگٹ کلنگ کے بعد اپنی کوششوں میں اضافہ کیا۔ میزائل حملوں کی دوسری لہر میں تقریباً 200 بیلسٹک میزائل شامل تھے، جن میں فتح-1 جیسے ہائپر سونک سسٹم اور خیبر شکن کو اپ گریڈ کیا گیا، جو مغربی پابندیوں کے باوجود جدید میزائل ٹیکنالوجی میں ایران کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرتا ہے۔
میزائلوں نے اسرائیل کے اندر اہم فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جن میں نواتیم اور تل نوف ایئربیس شامل ہیں، جب کہ متعدد پروجیکٹائلز نے موساد ہیڈ کوارٹر اور سائبر انٹیلی جنس یونٹ 8200 کے قریب کے علاقوں کو نشانہ بنایا۔ ناصر زادہ نے زور دے کر کہا کہ قاسم بصیر میزائل ایران کی میزائل صلاحیتوں میں ’ نیکسٹ جنریشن‘ کی نشاندہی کرتا ہے۔ درستگی کے لحاظ سے خیبر شکن، بنیادی طور پر اسرائیل اور امریکہ دونوں کے تزویراتی منظر نامے کو تبدیل کر رہا ہے۔
انہوں نے نوٹ کیا کہ خیبر شکن کے ڈیزائن سے تیار کردہ قاسم بصیر اپنے جدید ترین رہنمائی کے نظام کی وجہ سے ایک میٹر سے کم سرکلر ایرر پرابیبلٹی (CEP) کا حامل ہے۔ اگر اس دعوے کی آزادانہ طور پر توثیق ہوتی ہے تو، قاسم بصیر کو عالمی سطح پر سب سے زیادہ درست بیلسٹک میزائلوں میں شمار کیا جائے گا، اس دعوے کی تائید اس سے قبل خیبر شیکن آپریشنز کے ذریعے کی گئی تھی جس نے مبینہ طور پر آپریشن وعدہ صادق II کے دوران پانچ میٹر کا سی ای پی حاصل کیا تھا۔
اپنی غیر معمولی درستگی کے علاوہ، ناصر زادہ نے انکشاف کیا کہ میزائل کو ٹیسٹ کے دوران جدید الیکٹرونک جیمنگ کو برداشت کرنے کے لیے انجنیئر کیا گیا ہے، جو کہ شدید برقی مقناطیسی مداخلت کے باوجود بھی مکمل آپریشنل صلاحیت کو محفوظ رکھتا ہے۔ ریڈار سے بچنے والے کاربن فائبر کے ڈھانچے کے ساتھ تعمیر کیا گیا ہے اور تھرمل اور آپٹیکل ٹرمینل دونوں رہنمائی کے ساتھ تیار کیا گیا ہے، قاسم بصیر کو THAAD اور Patriot جیسے تہہ دار دفاعی نظاموں کے ذریعے نیویگیٹ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں پرواز کی بے ترتیب رفتار اور آخری لمحات میں ایڈجسٹمنٹ کی گئی ہے۔
اس میزائل کی لانچنگ سٹریٹجک ڈیٹرنٹ ٹیکنالوجیز میں خود انحصاری کے لیے ایران کے شدید عزم کو اجاگر کرتی ہے، جو نہ صرف میزائل ڈیزائن میں ایک اہم پیشرفت کی نشاندہی ہے بلکہ مخالفین اور اتحادیوں دونوں کے لیے ایک جغرافیائی سیاسی پیغام بھی ہے۔ غزہ سے بحیرہ احمر تک علاقائی تنازعے کا خطرہ بڑھنے کے ساتھ ہی ایران کی قاسم بصیر کی لانچنگ ایک واضح پیغام دیتی ہے: اس کی میزائل حکمت عملی سادہ انتقامی کارروائی سے ابھر کر پرسژن پر مبنی بالادستی کی طرف جا رہی ہے، جو پورے مشرق وسطیٰ میں طاقت کی حرکیات کو دوبارہ ترتیب دے رہی ہے۔