متعلقہ

مقبول ترین

یورپی لیڈر، روس سے نہیں، امریکا سے خوفزدہ ہیں

میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں ظاہر ہونے والی ٹرانس اٹلانٹک...

ہندوستان کو امریکا سے اپاچی AH-64E کی فراہمی میں مزید تاخیر

ہندوستانی فوج کی مایوسی بڑھ رہی ہے کیونکہ طویل...

بھارت نے کینیڈا کی خودمختاری میں مداخلت کر کے بھیانک غلطی کی، جسٹس ٹروڈو

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بدھ کے...

امریکا اسد حکومت کے خاتمے کے بعد شام سے کیمیائی ہتھیاروں کے ذخائر تلف کرنے کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم

 ایک سینئر امریکی اہلکار کے مطابق، امریکہ بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کو شام کے کیمیائی ہتھیاروں کو ختم کرنے کا ایک اہم موقع سمجھتا ہے، ان کیمیائی ہتھیاروں کے مبینہ استعمال کے نتیجے میں خانہ جنگی کے دوران متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی تنظیم ( او پی سی ڈبلیو) میں امریکی سفیر نکول شیمپن نے رائٹرز کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ واشنگٹن شام کے کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیرے کو ختم کرنے کے لیے کیمیائی ہتھیاروں کے نگراں عالمی ادارے کی کوششوں کے لیے بھرپور مدد فراہم کرے گا۔ یہ بیان ہیگ میں شام پر مرکوز او پی سی ڈبلیو کے بند کمرے کے اجلاس سے پہلے آیا ہے۔

شام 2013 میں امریکی-روسی معاہدے کے ایک حصے کے طور پر او پی سی ڈبلیو کا رکن بنا، اس نے اپنے کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کا عہد کیا۔ تاہم، ایک دہائی سے زائد عرصے کے باوجود، شام نے ممنوعہ ہتھیاروں کو برقرار رکھا ہوا ہے، اور تحقیقات نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 13 سالہ خانہ جنگی کے دوران اس طرح کے ہتھیاروں کو اسد کی افواج نے بار بار استعمال کیا تھا۔

شمپین نے اس کام کو مکمل کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ شام کی نئی قیادت کے لیے بین الاقوامی برادری اور او پی سی ڈبلیو کے ساتھ مل کر اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے اہم حمایت کی توقع رکھتی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ شام کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن پر عمل پیرا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  روس کا یوکرین کے توانائی انفراسٹرکچر پر بڑا حملہ

نیدرلینڈ میں قائم او پی سی ڈبلیو، 1997 کے کیمیائی عدم پھیلاؤ کے معاہدے کو نافذ کرنے کا ذمہ دار ہے اور اس نے 1,300 میٹرک ٹن شامی کیمیائی ہتھیاروں اور پیشگی ہتھیاروں کی تباہی کی نگرانی کی ہے۔

شام، بشار الاسد کی حکومت میں اور روس کی حمایت یافتہ، مسلسل خانہ جنگی کے دوران کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے الزامات کی تردید کرتا رہا ہے۔ تاہم، تین الگ الگ تحقیقات — جو او پی سی ڈبلیو اور اقوام متحدہ کے جنگی جرائم کی انکوائری کے ذریعے کی گئی ہیں — نے اس بات کا تعین کیا ہے کہ شام کی سرکاری افواج نے اعصابی ایجنٹ سارین اور کلورین سے بھرے بیرل بموں کو مخالف گروہوں کے خلاف استعمال کیا۔ .

تشویشناک صورتحال

چونکہ شام جنگ زدہ ملک  ہے اور وہاں  متعدد مسلح دھڑے متحرک ہیں، او پی سی ڈبلیو ممکنہ طور پر کسی بھی کیمیائی ہتھیاروں کو غلط استعمال سے روکنے کے لیے فوری کارروائی کو ترجیح دے گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق، فوری کارروائیوں میں کیمیائی ہتھیاروں کی جگہوں کی نشاندہی اور انہیں محفوظ بنانا، موجودہ کیمیکلز اور گولہ بارود کی فہرست بنانا اور ان کی تباہی کے لیے محفوظ طریقے وضع کرنا شامل ہیں۔ اسد خاندان کے 54 سالہ دور حکومت کا خاتمہ ان مقامات تک رسائی کا موقع بھی فراہم کرتا ہے جہاں کیمیائی ہتھیاروں کو تعینات کیا گیا تھا اور اہم شواہد اکٹھے کیے گئے تھے۔

او پی سی ڈبلیو کے اندر سفارت کاروں کا خیال ہے کہ اسد کے جانے سے کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری اور ذخیرہ کرنے میں شامل سہولیات تک رسائی ممکن ہو سکتی ہے، جس میں سارین، کلورین بم اور دیگر زہریلے ہتھیار شامل ہیں۔ او پی سی ڈبلیو نے اسد کی انتظامیہ کے ساتھ 28 بار بات چیت کی ہے، لیکن ابھی تک حل نہ ہونے والے معاملات برقرار ہیں، خاص طور پر "ممکنہ طور پر غیر اعلانیہ، مکمل پیمانے پر کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری اور کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق دو اعلان کردہ تنصیبات پر تیاری” کے بارے میں، جیسا کہ او سی پی ڈبلیو کے سربراہ فرنینڈو ایریاس نے نومبر میں نوٹ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اسرائیل کے لیے امریکا کا 8.7 بلین ڈالر فوجی امدادی کا پیکج

اس معاملے پر جمعرات کو او پی سی ڈبلیو کی 41 رکنی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس کے دوران بات کی جائے گی، جو کہ ایک طویل عرصے تک فوجی تعطل کو توڑنے والے باغی حملے کے بعد اسد کی حکومت کے غیر متوقع طور پر گرنے کے ردعمل میں بلایا گیا ہے۔

شیمپن نے کہا "بشار الاسد کی قیادت میں شامی حکومت نے بار بار کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے، بشمول سارین اور کلورین بیرل بم، بغیر ان واقعات کی او پی سی ڈبلیو کو اطلاع دیے یا ان کی تصدیق شدہ تباہی کو یقینی بنائے۔ اس سے پھیلاؤ کے اہم خدشات پیدا ہوتے ہیں،‘‘ ۔


Discover more from Defence Talks Urdu | Defense News Military Pictures

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

آصف شاہد
آصف شاہد
آصف شاہد صحافت کا پچیس سالہ تجربہ رکھتے ہیں ۔ وہ ڈیفنس ٹاکس کے ایڈیٹر ہیں ۔انہوں نے اپنی صلاحیتوں ، وسیع صحافتی تجربے اور مطالعہ سے ڈیفنس ٹاکس کو دفاع، سلامتی اور سفارت کاری سے متعلق ایک ایسا پلیٹ فارم بنا دیا ہے ۔ جس کے سنجیدہ اردو قارئین ایک مدت سے منتظر تھے ۔ آصف شاہد یہ ذمہ داری سنبھالنے سے پہلے متعدد قومی اخبارات اور ٹی وی چینلوں میں مختلف عہدوں پر کام کر چکے ہیں ۔ انہوں نے خبریں گروپ میں جوائنٹ ایڈیٹر کے طور پر خدمات انجام دیں اور قارئین کو اعلیٰ معیار کے مواد کی فراہمی پر روایت ساز ایڈیٹر ضیا شاہد سے داد پائی۔ انہوں نے میڈیا کے تیزی سے تبدیل ہوتے ہوئے منظر نامے میں موافقت کا مظاہرہ کیا اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے پرنٹ میڈیا کے بجائے الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا کو منتخب کیا ۔ڈان ٹی وی پر لکھے گئے ان کے فکر انگیز کالم حوالے کے زمرے میں شمار ہوتے ہیں ۔ان کالموں نے ریٹینگ میں بھی نمایاں درجہ حاصل کیا۔وہ تاریخ ، ادب اور کئی زبانوں کا علم رکھتے ہیں ۔وہ قارئین کو خطے کی سیاست ، سلامتی اور سماجی پیش رفت کے درمیان پیچیدہ تعامل کے بارے میں باریک بینی اور وضاحت کے ساتھ آگاہ کرتے ہیں ۔مذہب کے مطالعہ کی وجہ سے مذہبی تحریکوں کی سوچ کو سمجھتے ہیں اور یہ ان کے لیے قارئین کو عالم اسلام اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال سے درست پس منظر میں پیش کرنے کے لیے مدد گار ہے ۔

اس زمرے سے مزید

اسرائیل جنگ ہار چکا ہے؟

حماس کے ساتھ مرحلہ وار جنگ بندی کے عزم...

یورپی لیڈر، روس سے نہیں، امریکا سے خوفزدہ ہیں

میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں ظاہر ہونے والی ٹرانس اٹلانٹک...

ٹرمپ کا غزہ منصوبہ نیا نہیں، 2007 سے امریکی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی غزہ کے...