جمعہ, 13 مارچ, 2026

تازہ ترین

متعلقہ تحریریں

تیراہ آپریشن کی خبریں بے بنیاد، ڈرون سازی میں خود انحصاری حاصل کرلی: سیکیورٹی بریفنگ

سیکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان نے ڈرون سازی میں مکمل خود انحصاری حاصل کرلی ہے اور جدید جنگی تقاضوں کے پیش نظر اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔ یہ بات کراچی میں میڈیا نمائندوں کو دی گئی ایک اہم بریفنگ کے دوران بتائی گئی۔

سیکیورٹی ذرائع نے وادی تیراہ میں فوجی آپریشن کی خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کسی قسم کا بڑا فوجی آپریشن نہیں ہورہا۔ ان کے مطابق اس حوالے سے پھیلایا جانے والا تاثر سفید جھوٹ اور بے بنیاد پروپیگنڈا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وادی تیراہ میں دہشت گرد عناصر کے خلاف انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں (Intelligence Based Operations) کی جارہی ہیں، جن کا مقصد دہشت گرد نیٹ ورکس اور ان کے سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ ہے۔ یہ کارروائیاں آخری دہشت گرد کے انجام تک جاری رہیں گی۔

بریفنگ کے دوران سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ وادی تیراہ میں دہشت گردوں، فتنۂ ہندوستان اور فتنۂ خوارج کے درمیان گٹھ جوڑ پایا جاتا ہے، جسے منظم اور ہدفی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے ذریعے ختم کیا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے ڈرون ٹیکنالوجی میں خود انحصاری حاصل کرلی ہے اور دنیا بھر میں جاری جنگوں کے تناظر میں جدید اینٹی ڈرون نظام تیار کرنے پر بھی کام جاری ہے تاکہ مستقبل کے فضائی خطرات سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ تیراہ میں آپریشن سے متعلق جھوٹا پروپیگنڈا عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے، تاہم دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کیا جا چکا ہے۔ احساسِ محرومی کے نعروں کی آڑ میں دہشت گردی کرنے والے عناصر کو عوام اب بخوبی پہچان چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  نیٹو آرکٹک سکیورٹی بڑھانے کے لیے تیار، ڈنمارک نے گرین لینڈ کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ مسترد کر دیا
حماد سعید
حماد سعیدhttps://urdu.defencetalks.com/author/hammad-saeed/
حماد سعید 14 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، جرائم، عدالتوں اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹم، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کی۔

جواب دیں

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

مقبول ترین