جمعہ, 11 جولائی, 2025

تازہ ترین

متعلقہ تحریریں

بشار الاسد نے چپ توڑ دی، کہتے ہیں شام چھوڑ نے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا

شام کے بشار الاسد نے اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد اپنا پہلا بیان جاری کیا ہے، جس میں انکشاف کیا گیا کہ انہیں 8 دسمبر کو ڈرون حملے کے بعد حمیمیم اڈے سے روس منتقل کیا گیا تھا، اس دن کے اوائل میں جب باغی فورسز کی پیش قدمی دمشق سے ہوئی تھی۔ ان کی تحریری بات چیت شامی ایوان صدر کے ٹیلیگرام چینل پر 16 دسمبر کو ماسکو سے شیئر کی گئی ، جہاں انہوں نے سیاسی پناہ کی درخواست کی ہے۔

اسد کو باغی گروپوں کی طرف سے ایک تیز رفتار کارروائی کے بعد معزول کر دیا گیا تھا، جس کی قیادت بنیادی طور پر ہیئت تحریر الشام کر رہی تھی، باغیوں کی کارروائی اسد کے خاندان کی 50 سال سے زیادہ آمرانہ حکومت کے خاتمے پر منتج ہوئی۔

اسد نے ان واقعات ، جو شام سے ان کے نکلنے کا باعث بنے تھے، کی وضاحت کرتے ہوئے کہا "ان واقعات کے دوران کسی بھی مثال میں میں نے استعفیٰ دینے یا پناہ لینے کے بارے میں سوچا نہیں تھا، اور نہ ہی کسی فریق کی طرف سے ایسا مشورہ دیا گیا تھا،”۔ انہوں نے کہا کہ وہ دمشق میں ہی رہے اور 8 دسمبر کی صبح تک اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے رہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ "جب دہشت گرد گروہ دمشق میں دراندازی کر رہے تھےتو روسی اتحادیوں نے ملٹری آپریشنز کی نگرانی کے لیے لطاکیہ منتقل ہونے کے لیے تعاون کیا۔”

تاہم، اس صبح ہمیمم میں روسی فضائی اڈے پر پہنچنے پر، "یہ واضح ہو گیا کہ ہماری افواج تمام محاذوں سے مکمل طور پر پیچھے ہٹ چکی ہیں اور آخری فوجی پوزیشنیں منہدم ہو چکی ہیں۔” بیان کے مطابق روسی فوجی اڈے کو "بڑھتے ہوئے ڈرون حملوں” کا سامنا کرنا پڑا اور "بیس سے باہر نکلنے کا کوئی قابل عمل راستہ نہ ہونے کے باعث، ماسکو نے درخواست کی کہ کمانڈ فوری طور پر انخلاء کا بندوبست کرے،”۔

یہ بھی پڑھیں  ایک اور سابق سوویت ریاست کے دارالحکومت میں احتجاج بھڑکنے کی وجہ کیا ہے؟

9 دسمبر کو، کریملن نے اعلان کیا کہ صدر ولادیمیر پوتن نے اسد کو روس میں پناہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ ہفتے رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق، اسد نے بہت کم افراد کے ساتھ شام سے فرار ہونے کے اپنے ارادوں کا اشتراک کیا۔ اس کے بجائے، معاونین، حکام، اور یہاں تک کہ خاندان کے افراد کو بھی گمراہ کیا گیا یا انہیں بے خبر چھوڑ دیا گیا۔

آصف شاہد
آصف شاہدhttps://urdu.defencetalks.com
آصف شاہد صحافت کا پچیس سالہ تجربہ رکھتے ہیں ۔ وہ ڈیفنس ٹاکس کے ایڈیٹر ہیں ۔انہوں نے اپنی صلاحیتوں ، وسیع صحافتی تجربے اور مطالعہ سے ڈیفنس ٹاکس کو دفاع، سلامتی اور سفارت کاری سے متعلق ایک ایسا پلیٹ فارم بنا دیا ہے ۔ جس کے سنجیدہ اردو قارئین ایک مدت سے منتظر تھے ۔ آصف شاہد یہ ذمہ داری سنبھالنے سے پہلے متعدد قومی اخبارات اور ٹی وی چینلوں میں مختلف عہدوں پر کام کر چکے ہیں ۔ انہوں نے خبریں گروپ میں جوائنٹ ایڈیٹر کے طور پر خدمات انجام دیں اور قارئین کو اعلیٰ معیار کے مواد کی فراہمی پر روایت ساز ایڈیٹر ضیا شاہد سے داد پائی۔ انہوں نے میڈیا کے تیزی سے تبدیل ہوتے ہوئے منظر نامے میں موافقت کا مظاہرہ کیا اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے پرنٹ میڈیا کے بجائے الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا کو منتخب کیا ۔ڈان ٹی وی پر لکھے گئے ان کے فکر انگیز کالم حوالے کے زمرے میں شمار ہوتے ہیں ۔ان کالموں نے ریٹینگ میں بھی نمایاں درجہ حاصل کیا۔وہ تاریخ ، ادب اور کئی زبانوں کا علم رکھتے ہیں ۔وہ قارئین کو خطے کی سیاست ، سلامتی اور سماجی پیش رفت کے درمیان پیچیدہ تعامل کے بارے میں باریک بینی اور وضاحت کے ساتھ آگاہ کرتے ہیں ۔مذہب کے مطالعہ کی وجہ سے مذہبی تحریکوں کی سوچ کو سمجھتے ہیں اور یہ ان کے لیے قارئین کو عالم اسلام اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال سے درست پس منظر میں پیش کرنے کے لیے مدد گار ہے ۔

جواب دیں

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

مقبول ترین