ہفتہ, 12 جولائی, 2025

تازہ ترین

متعلقہ تحریریں

بھارت کو روس سے S-500 میزائل ڈیفنس سسٹم خریدنے میں کتنا وقت لگے گا؟

نئی دہلی مبینہ طور پر روس کے نیکسٹ جنریشن کے S-500 Prometheus سسٹم کے حصول میں دلچسپی کے اشارے دے رہا ہے، حالانکہ اس نے S-400 Triumf بیٹریوں کے اپنے موجود بیڑے میں توسیع کی ہے۔

"تاہم، S-500 کے حصول کے لیے ہندوستان کی خواہش روس کی اعلیٰ عسکری اور سیاسی قیادت کی منظوری پر منحصر ہوگی – کیونکہ نظام کے اسٹریٹجک کردار اور محدود آپریشنل تعداد کے پیش نظر فوری فراہمی ممکن نہیں ہے۔
ہندوستان کو S-500 خریداری کے لیے مزید کئی سال انتظار کرنا پڑ سکتا ہے – ایکسپورٹ پابندیاں روس کے جوہری کمانڈ اینڈ کنٹرول ڈھانچے میں اس نظام کے کردار کی حساس نوعیت کی عکاسی کرتی ہیں۔

ابھی تک، ماسکو نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ آیا S-500 غیر ملکی صارفین کو دیا جائے گا – یہ سوچا سمجھا ابہام ہےجو ممکنہ خریداروں بھارت، چین، اور ممکنہ طور پر ترکی کو اپنے مستقبل کے فضائی اور میزائل دفاعی منصوبوں کے لیے فکر مند رکھتا ہے۔

نئی دہلی کے لیے، S-500 کے ساتھ اس خل کو پر کرنا چاہتا ہے جو طویل فاصلے تک مار کرنے والے مقامی لیئرڈ ایئر ڈیفنس سسٹم کی تیاری کے لیے اس کے پروجیکٹ کشا کی تاخیر سے پیدا ہو ہے۔
ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (DRDO) کے اس اس منصوبے کا مقصد طویل فاصلے تک زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی ایک نئی فیملی تیار کرنا ہے جو نیکسٹ جنریشن خطرات، اسٹیلتھ طیاروں اور سپرسونک کروز میزائلوں سے لے کر ری انٹری وہیکلز اور ہائپرسونک گلائیڈ وہیکلز تک، کو بے اثر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔

یہ بھی پڑھیں  ایک اور سابق سوویت ریاست کے دارالحکومت میں احتجاج بھڑکنے کی وجہ کیا ہے؟

پروجیکٹ کشا ہندوستان کے درمیانی فاصلے کے ایئر ڈیفنس سلوشن جیسے MR-SAM (80 کلومیٹر انگیجمنٹ کی حد کے ساتھ) اور S-400 Triumf (400 کلومیٹر رینج) کے درمیان کارکردگی کی تقسیم کو ختم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، اور سپلائی چین پر جیو پولیٹیکل دباؤ کی صورت میں اسٹریٹجک خود انحصاری کو یقینی بناتا ہے۔
پروجیکٹ کے تحت، میزائل کی تین اقسام تیار کی جا رہی ہیں: M1 جس کی رینج 150 کلومیٹر، M2 250 کلومیٹر، اور M3 ممکنہ طور پر 350–400 کلومیٹر تک ہے — بنیادی طور پر S-400 اور مستقبل میں S-500 کا مقامی متبادل تیار کرنا ہے۔
اس کے باوجود، پروجیکٹ کشا فرنٹ لائن تعیناتی سے برسوں دور ہے، ہندوستان کی قلیل مدتی حقیقت کی جڑیں ثابت شدہ روسی ہارڈ ویئر میں ہیں۔

5.4 بلین امریکی ڈالر کا S-400 معاہدہ، جس پر اکتوبر 2018 میں نئی ​​دہلی میں برکس سربراہی اجلاس کے دوران دستخط کیے گئے تھے، اسٹریٹجک فضائی دفاعی ٹیکنالوجی کے لیے ہندوستان کے شراکت دار کے طور پر روس کی پوزیشن کو مضبوط کیا۔

دستخط کی تقریب، وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر ولادیمیر پوتن کی نگرانی میں، ایک مضبوط ہوتی ہوئی سیکورٹی شراکت داری کی علامت تھی جس نے CAATSA پابندیوں کے نظام کے تحت واشنگٹن کے دباؤ کو مسترد کیا۔
اصل معاہدے کے تحت، ہندوستان نے پانچ S-400 سکواڈرن کا آرڈر دیا، جس میں پہلی ڈیلیوری دسمبر 2021 میں کی گئی اور پنجاب میں پٹھان کوٹ ایئر بیس پر تعینات کیا گیا۔ دوسرا سکواڈرن جولائی 2022 میں پہنچا اور اسے سکم میں تعینات کیا گیا۔تیسرے سکواڈرن نے فروری 2023 میں راجستھان-گجرات کے علاقے میں کام شروع کیا۔
تین سکواڈرن مکمل طور پر مربوط اور آپریشنل کے ساتھ، بقیہ دو 2026 تک مرحلہ وار فراہم کیے جائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں  چین فوجی مشقوں سے مکمل اور فوری جارحیت کی طرف منتقلی کی صلاحیت بڑھا رہا ہے، تائیوان

USD 500 ملین سے USD 800 ملین فی اسکواڈرن فی یونٹ پر، S-400 اپنی کلاس میں قیمت کے اعتبار سے سب سے زیادہ قابل عمل حل سمجھا جاتا ہے، اسے اکثر US THAAD اور Patriot PAC-3 سسٹمز کے خلاف بینچ مارک کیا جاتا ہے۔
امریکی پالیسی سازوں نے بھارت کے S-400 معاہدے پر ممکنہ CAATSA جرمانے کے بارے میں بار بار خبردار کیا ہے، لیکن ان دھمکیوں پر عمل نہیں کیا گیا۔
S-400 اور ممکنہ طور پر S-500 کے ساتھ اپنے ہتھیاروں کو تقویت دے کر، بھارت جوہری ہتھیاروں سے لیس دو پڑوسیوں، پاکستان اور چین سے بیک وقت پیدا ہونے والے خطرات کو بے اثر کر نے کا ارادہ رکھتا ہے۔
علاقائی تزویراتی کیلکولیشن اس وقت زیادہ پیچیدہ ہوجاتی ہے ہے جب نیکسٹ جنریشن فضائی دفاعی نظام کے لیے چین کے نظام حرکت میں آتے ہیں، بشمول HQ-19، جو ایس فائیو ہنڈرڈ اینٹی میزائل صلاحیتوں کے برابر ہے۔
اس متنازعہ ماحول میں، ہندوستان کا اپنے روسی دفاعی تعلقات کو گہرا کرنے کا جوا، ساتھ ہی پروجیکٹ کشا کے تحت مقامی ڈویلپمنٹ کو تیز کرنا، جغرافیائی سیاسی حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ مستقبل میں ہونے والے تنازعات نہ صرف لڑاکا طیاروں اور بمبار طیاروں کی بلکہ کثیر سطحی کِل چینز اور مربوط کمانڈ کی رفتار، درستگی اور گہرائی کا بھی امتحان لیں گے۔
ہندوستان کے فیصلہ سازوں کو S-500 کے حصول کے طویل مدتی فوائد کو تولنا پڑے گا – ایک ایسا نظام جو 600 کلومیٹر تک کی رینج اور 200 کلومیٹر کی اونچائی تک بیلسٹک میزائلوں کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن برآمدی پابندیوں کی کڑی حقیقتیں اور مسابقتی سپلائرز کا ممکنہ ردعمل دیکھنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں  اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان تنازع کو حل کرنے کا ’حقیقی موقع‘ موجود ہے، امریکی ایلچی

اسلحے کی دوڑ اینٹی ایکسیس/ایریا ڈینیئل (A2/AD) کے تسلط کے لیے پورے ایشیا میں تیز ہوتی جا رہی ہے، سوال یہ نہیں ہے کہ کیا ہندوستان اپنی لیئرڈ ایئر ڈیفنس ڈھال کو تقویت دینا جاری رکھے گا – بلکہ سوال یہ ہے کہ یہ کس طرح روسی ہارڈ ویئر، مغربی دباؤ، اور مقامی اختراعات میں توازن قائم کرے گا۔

حماد سعید
حماد سعیدhttps://urdu.defencetalks.com/author/hammad-saeed/
حماد سعید 14 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، جرائم، عدالتوں اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹم، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کی۔

جواب دیں

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

مقبول ترین